Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف

انگلینڈ نے دوسری اننگز 264 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی
شائع 04 دسمبر 2022 03:17pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پچ پر عبداللہ شفیق اور امام الحق موجود ہیں۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، دوسری اننگز کے آغاز میں انگلش کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد 14 ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی زیک کرولی کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب بلے بار جوروٹ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک 87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

چوتھے روز کے میچ میں آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں، انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

rawalpindi

test series

1st test match

Pakistan vs England

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div