Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

جے یو آئی میں شمولیت غیر مشروط، پارٹی بلوچستان میں ایک مضبوط سیاسی قوت ہے، سابق وزیراعلیٰ
شائع 03 دسمبر 2022 10:53pm
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہا کہ 7 دسمبر کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کر رہا ہوں، پارٹی میں شمولیت غیر مشروط ہے، جے یو آئی بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی المیہ ہے، صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی اور آئندہ بھی کروں گا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور گوادر کو سرمائی دارالحکومت قرار دینے پر جے یوآئی نے ساتھ دیا تھا جب کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں، یہ بھی جے یوآئی اور ہمارا یہ مشترکہ موقف ہے۔

اسلم رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے اور سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اگر سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

بلوچستان

quetta

JUIF

aslam raisani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div