Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھی کلچر ڈے کے رنگ سعودی شہروں میں بھی پہنچ گئے

سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا، کلچر ڈے کے شرکاء
شائع 03 دسمبر 2022 10:25pm
شرکاء نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر رقص کی۔ فوٹو — اسکرین گریب
شرکاء نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر رقص کی۔ فوٹو — اسکرین گریب

جدہ: سندھی کلچرل ڈے کے حوالے سے سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں تقریبات منعقد ہوئیں جہاں شرکاء نے سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر فوک گیتوں پر رقص کیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں مقیم سینکڑوں سندھی باسیوں نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا، مقامی گلوکاروں نے فوک گیت گا کر خوب سما باندھا اور شرکاء نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر اپنی ثقافت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب اور ثقافت صدیوں پُرانی ہے جس پر ہمیں فخر ہے، سندھی امن پسند قوم ہے اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا جا رہا ہے۔

محمد علی بخش،عامر خشک اور طارق سندھی نے تقریبات سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، ہم سعودی قیادت اور عوام کے مشکور ہیں جو سندھ سمیت پاکستان کے بھر کے عوام سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔

Saudia Arabia

sindh culture day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div