Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

اداکارہ لائبہ خان کا بچپن میں دیکھا گیا خواب پورا ہوگیا

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 03 دسمبر 2022 09:36pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

انسٹاگرم پر لائبہ خان نے مسجد الحرام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ۔۔۔میرا بچپن کا خواب پورا ہوگیا، میں اللہ کی بہت شکر گزار ہوں۔

یادرہے کہ لائبہ خان 2017 میں ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

انہوں نے معروف ڈرامہ سیریل کیسی تیری خودغرضی ، دو بول سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

ان دنوں اداکارہ جیو ٹی وی کے ڈرامے زندگی ایک پہیلی میں نظر آرہی ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہورہے ہیں۔

Laiba khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div