Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

قطر فیفا ورلڈ کپ: اسٹیڈیمز میں شراب پر پابندی، خواتین بے خوف

' یہاں کوئی کیٹ کال، سیٹیاں یا کسی بھی قسم کی جنس پرستی نہیں'
شائع 03 دسمبر 2022 07:52pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ قطر کے ”فیفا ورلڈ کپ 2022“ کو دنیا بھر میں ہونے والے فٹ بال گیمز کے لیے ایک ماڈل کے طور پر سیٹ کیا جانا چاہیے۔

کھیل دیکھنے آنے والی بہت سی خواتین کا ماننا ہے کہ قطر کی جانب سے فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب شراب کی فروخت پر پابندی سے خواتین کیلئے منفی ماحول کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”دی ٹائمز“ کی خبر کے مطابق، ”HerGameToo“ مہم چلانے والی ایلی مولوسن کہتی ہیں کہ میں ابتدائی طور پر قطر جانے کے حوالے سے فکر مند تھی۔

انیس سالہ ایلی نے دی ٹائمز کو بتایا کہ ”میں یہ کہنا چاہتی ہوں یہاں آکر میرے سسٹم کو ایک حقیقی جھٹکا لگا ہے۔ یہاں کوئی کیٹ کال، سیٹیاں یا کسی بھی قسم کی جنس پرستی نہیں ہوئی ہے۔“

ایلی کا یہ بیان قطر میں خواتین کے خلاف مبینہ ”امتیازی سلوک“ کے الزامات کے باوجود سامنے آیا ہے۔

تاہم، ایسا لگتا ہے کہ خواتین شائقین نے اسٹیڈیم کو زیادہ مہمان نواز اور خوش آئند پایا ہے جس کی ان کو توقع تھی، خصوصاً اس ورلڈ کپ کے احتیاط سے کئے گئے انتظامات اور ماحول کے ساتھ۔

اب مولوسن کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر برطانوی خواتین شائقین کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن کو برطانیہ میں فٹ بال کے کھیل اور ثقافت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر قائم کیا جانا چاہیے۔

مولوسن نے کہا کہ ”میں یہاں ذہن بنا کر آئی تھی مجھے کن چیزوں کا سامن اکرنا پڑ سکتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔“

انہوں نے کہا کہ، ”میں نے انگلینڈ میں کسی بھی ہراسانی کا تجربہ نہیں کیا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے یہ کیسے حاصل کیا لیکن تجربہ کرنے کے لیے یہ ایک حیرت انگیز ماحول ہے۔“

ایلی کے والد، جو ابتدائی طور پر ایلی کے خوف کی وجہ سے ساتھ آئے تھے، کہتے ہیں، ”میں بنیادی طور پر ایلی کی دیکھ بھال کے لیے آیا تھا اور سچ کہوں تو مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔“

مولوسن گلوور 2010 جنوبی افریقہ سے ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کر رہی ہیں۔

انہوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ”یہاں کا ماحول کم قبائلی محسوس ہوتا ہے۔ ہر کوئی اپنے اپنے رنگوں کو پہنے ہوئے ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہے“

بہت سے لوگوں کو اب بھی وہ بدتمیزی یاد ہے جس نے ویمبلے اسٹیڈیم میں افراتفری مچائی تھی، جب انگلینڈ جولائی میں یورو 2020 کے فائنل میں پہنچا تھا۔

ایک سینئر برطانوی پولیس افسر کے مطابق قطر میں غنڈہ گردی کی عدم موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کو فٹ بال اسٹیڈیم میں شراب پر پابندی میں نرمی نہیں کرنی چاہیے۔

ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں فٹ بال پولیسنگ کی نگرانی کرنے والے چیف کانسٹیبل مارک رابرٹس کے مطابق، قطر کا ماحول ”پرجوش لیکن دوستانہ“ تھا، جیسا کہ خواتین کے یورو 2022 ٹورنامنٹ کے موسم گرما کے فائنل کے دوران تھا۔

برطانیہ کی حکومت سٹیڈیمز میں شراب نوشی پر سینئر لیگز کی 36 سال پرانی پابندی کو ہٹانے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

رابرٹس کے مطابق، برطانیہ کو قطر میں مداحوں کے تجربے کی روشنی میں ”اسٹینڈز میں الکحل کو دوبارہ متعارف کرانے کے خیالات کو چھوڑ دینا چاہیے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ الکحل کی عدم موجودگی خوشگوار گونج یا پر سکون ماحول کو متاثر نہیں کرتی، جو کہ ایک اچھی بات ہے۔

خواتین نہ صرف اسٹینڈز میں بلکہ ہر جگہ فرق دیکھ رہی ہیں۔

جرمنی اور کوسٹا ریکا کے درمیان کھیل کے لیے، 38 سالہ سٹیفنی فریپارٹ مردوں کے عالمی کپ میں پہلی خاتون ریفری کے طور پر تاریخ رقم کریں گی، ان کے ساتھ دو خواتین اسسٹنٹ ریفریز سلیمہ مکانسانگا اور یوشیمی یاماشیتا ہوں گی۔

ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے، فریپارٹ نے اپنی امید ظاہر کی کہ قطر میں خواتین ریفریوں کی موجودگی عام طور پر تبدیلی ہونے کا باعث بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں خواتین ریفریز ”فیفا اور حکام کی طرف سے ایک مضبوط علامت ہے۔“

qatar

FIFA World Cup 2022

Alcohol Ban

Women fans

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div