Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فواد چوہدری کا وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر رد عمل سامنے آگیا

اُمید ہے ادارے غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 11:35pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
Pakistan’s money has gone out, Is there any doubt?: Fawad Chaudhry | Aaj News

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلے کرلیے، اب وفاقی حکومت فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزراء کا پریس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے مفاد میں عمران خان کی حکومت کا قانون سازی میں تعاون کیا، عمران خان نے دھمکی آمیزانہ مذاکرات کی دعوت دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی پریس کانفرس کے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ رہنماوں نے عجیب و غریب پریس کانفرنس کی، ہمت کرکے اپنے لیڈر نواز شریف سے پوچھیں انہوں نے این آر او کیوں لیا، ان کی کرپشن پر کوئی شق نہیں اس کے باوجود کہتے ہیں ڈاکو نہ کہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا پیسہ باہر گیا، کیا کوئی شبہ ہے، آپ کی قیادت اگر 11 سو ارب روپے باہر منتقل کرے گی، تو پھر ڈاکووں سے بھی کوئی بڑا لفظ استعمال ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ عوام میں جاکر کھانا نہیں کھا سکتے، الیکشن کیا لڑیں گے، آپ کے وزیر خزانہ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں جب کہ 75 فیصد پاکستانی کہہ رہے ہیں عام انتخابات کرائے جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری اُمید ہے ادارے غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا آئینی کردار ادا کریں گے، البتہ ہم نے فیصلے کرلیے ہیں، اب وفاقی حکومت فیصلہ کرے۔

Federal govt

lahore

Elections

Fawad Chaudhary

POLITICS DEC03 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div