Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ن لیگ کا سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہورمیں شہباز شریف کی رہائشگاہ ہر اہم اجلاس ہوا۔
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 02:39pm

عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد سے اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ وقتی طورپرٹھنڈا پڑگیا لیکن لیگی قیادت پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے متحرک ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں، ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے۔

اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یاد کرایا جائے کہ ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کرینگے، عمران خان سیاسیت کر رہا ہے، ہمیں بھی سیاست کرنی چاہیے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ یہ ہماری مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی، میری پیشکش کو سنجیدہ لینے کی بجائے کمزوری سمجھا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کیلئے وقت کا انتظار کیا جائے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمانی اجلاس کے بعد خطاب میں وفاقی حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے الیکشن پر بیٹھ کر ہم سے بات کرے، آئیں بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنےکا فیصلہ اس لیے کیا کہ جلد نئی حکومت آئے کیونکہ سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا ملک کے 66 فیصد ہیں جہاں الیکشن ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کسی بھی قسم کی پیشگی شرائط کے بغیرکیے جائیں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

imran khan

Rana Sanaullah

Punjab Assembly dissolve

POLITICS DEC03 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div