Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر ہیں: بیرسٹر سیف

وفاق افغانستان کی جانب سے آنیوالے دہشتگردوں سے متعلق افغان حکومت سے بات کرے
شائع 02 دسمبر 2022 03:32pm
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)
بیرسٹر محمد علی سیف (فوٹو:فائل)

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سرحد پر جب باڑ کو کاٹا جاتا ہے تو اس کو روکنا وفاقی حکومت کے زیر انتظام فورسز کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کو چاہئے کہ افغانستان کی جانب سے آنیوالے دہشت گردوں سے متعلق افغان حکومت سے بات کرے۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اس موقع پر مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی نے کہا کہ گزشتہ گیارہ مہینوں کے دوران خیبرپختونخوا میں سو سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے،فاٹا کے انضمام کے بعد امن و امان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہے۔

بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ وفاق کی جانب سے عمومی طور پر دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنائی جاتی ہے، صوبائی حکومت وفاقی کی جانب سے بنانے والی پالیسی کا صرف ایک حصہ ہوتی ہے۔

peshawar

KPK govt

Barrister Mohammad Ali Saif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div