Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

اداکار ہمایوں سعید نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اللہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے، اداکار
شائع 01 دسمبر 2022 11:12pm

اداکار ہمایوں سعید کی عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی کہ وہ عمرے کیلئے مدینے سے مکہ روانہ ہورہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللہ… اللہ پاک نے مجھے دوبارہ اپنے گھر بلایا اور میں عمرہ کرنے کے قابل ہوگیا۔ تمام دوستوں اُن کے خاندان اور آپ سب کے لیے، میرے خاندان کے لیے دعا۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، وہ ہم سب پر اپنی محبتوں کی بارش فرمائے، وہ ہمیں اور ہمارے پاکستان کو ہر شر سے محفوظ رکھے‘۔

ان تصاویر میں اُن کی جائے نماز کی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جس پر اُنکا نام ’ہمایوں سعید ’ درج ہے‘۔

Humayun Saeed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div