Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستانی بولرز انگلینڈ کی 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوں گے، بابر اعظم

تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، بابراعظم
شائع 30 نومبر 2022 01:34pm
تصویر: پی سی بی ٹوئٹر
تصویر: پی سی بی ٹوئٹر

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس باصلاحیت بولرزہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ بولرزانگلینڈ کی 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پلیئنگ الیون کوتقریبا فائنل کرلیا ہے اور راولپنڈی کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کوسپورٹ کریں گی۔

بابراعظم نے کہا کہ میچ میں فاسٹ بولرزاوراسپنرزدونوں کےساتھ جائیں گے، ہم چاہتے ہیں انگلش ٹیم فل اسٹرینتھ کے ساتھ کھیلے اور تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے کافی پرجوش ہیں اور کوشش ہوگی ٹیسٹ میچزجیت کرٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلیں۔

کپتان بابراعظم اپنے ٹیم پراعتماد ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت بولرزہیں اور ہمارے فاسٹ بولرزاچھی بولنگ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بولرزانگلینڈ کی 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اہم بیان

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات مسترد کردی ہے جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑی وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ نہیں آئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم یکم سے 5 دسمبر تک افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 دسمبرتک دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم جو کہ اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے جانا جاتا ہے،17 سے 21 دسمبر تک سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

England

Pakistan Cricket Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div