Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی، فیصلہ کیا ہوا؟

عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 07:34pm
Inside story of Imran Khan meeting with PTI members | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

بابر اعوان اور بیرسٹر علی ظفر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل ہونے پر آئینی اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں رائے دی گئی کہ مستعفی ہوتے ہیں تو حکومت مسلط ہوجائے گی۔

اجلاس میں موجود ارکان نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگراں سیٹ اپ تک برقرار رہیں گے، نگراں سیٹ اپ کیلئے حکومت، اپوزیشن کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ نگراں سیٹ اپ پراتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اختیار ملنے سے فائدہ پی ڈی ایم کو ہوگا۔

اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہر صورت عام انتخابات کرانا پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ چیئرمین کے فیصلے پر من و عن عمل ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا۔

پرویز الٰہی اور مونس الہی کو بھی اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں حتمی فیصلے کا اختیار عمران خان کو دے دیا گیا۔

imran khan

Elections

Assembly Dissolve

PTI Meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div