صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے: فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفی دینے کےفیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔ بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کی تہس نہس کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، ان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لئے فوری الیکشن نا گزیر ہے، کرائے کے حکمران الیکشن میں آنے سے بھاگتے ہیں۔ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔
pti
punjab
Fayaz Ul Hassan
مزید خبریں
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اہم پیشرفت، لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل
4 سے 5 شعبوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم
چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو چار بار سزائے موت دی جائے گی
ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس بند
نیب نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا
سعودی شاہی خاندان کی خاتون لوئر دیر میں لاپتہ، نوجوان پر اغوا کا الزام
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.