Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پیدا ہونے والے بچے

تازہ ترین واقعے میں مسجد نبوی کے صحن میں خاتون نے بچی کو جنم دیا
شائع 25 نومبر 2022 06:33pm
2015 میں مسجد الحرام میں بچے کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تصویر۔
2015 میں مسجد الحرام میں بچے کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تصویر۔

سعودی عرب میں ہلال احمر کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک خاتون نے مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کو جنم دیا ہے۔ تاہم مقدس مقامات پر کسی بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔

مسجد نبوی میں بچی کی پیدائش کے حوالے سے سعودی ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے بیان سے انکشاف ہوتا ہے کہ مقامات مقدسہ پر بچوں کی پیدائش کے حوالے سے رضاکاروں کو پہلے سے ٹریننگ دی گئی ہے۔ اگرچہ سعودی حکام حج اور عمرے کے لیے سفر کرنے والی خواتین پر کچھ پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

تازہ واقعے میں سعودی ہلال احمر کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلال احمر کے رضا کار مسجد نبوی کی حدود میں ایمبولینس سینٹر پر تعینات تھے جب انہیں بلایا گیا اور انہوں نے ایک بچی کی پیدائش میں مدد کی۔

سعودی گزٹ نے الزہرانی کا بیان نقل کرتے ہوئے بتایا کہ رضا کار جب موقع پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ خاتون نازک حالت میں ہیں اور بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ رضا کاروں کی ٹیم ایسی صورت حال کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے حرکت میں آگئی اور اس نے خاتون کی بچی کی پیدائش میں مدد کی۔ موقع پر موجود ایک ماہر طب کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

ڈاکٹر الزہرانی نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کے بعد اسے ماں کے ساتھ باب جبرائیل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

 مسجد الحرم میں بچی کی پیدائش کے بعد سعودی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تصویر
مسجد الحرم میں بچی کی پیدائش کے بعد سعودی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تصویر

انہوں نے کہاکہ ہلال احمر کی ٹیم اس وجہ سے بچے کی کامیابی سے ڈیلیوری ممکن بنا سکی کہ انہیں ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی طبی تربیت دی جاتی ہے۔

ہلال احمر کے سربراہ نے لوگوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ہنگامی حالات کی صورت میں 997 پر کال کر کے ایمبولینس سروس کو آگاہ کریں۔ ایمبولینس کو ”توکلنا“ ایپ سے کے ذریعے بھی بلایا جا سکتا ہے جس کے ذریعے امدادی کارکن مریض کی لوکیشن معلوم کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2018 میں انڈونیشیا کی ایک خاتون نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام کے اندر بچے کو جنم دیا تھا۔ اس وقت بھی امدادی کارکنوں نے فوری طور پر خاتون کو سہولتیں پہنچائی تھیں۔

Saudia Arabia

Masjid e Nabwi

birth in makkah n Medina

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div