Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالیہ اور رنبیرکی بیٹی کا منفرد نام، فٹبال کِٹ بھی تیار

اداکارہ نے گزشتہ روز بیٹی کے نام کا اعلان کیا
شائع 25 نومبر 2022 01:46pm

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور نے اپنی بیٹی کا نام منتخب کرلیا ہے۔

عالیہ نے انسٹاگرام پرایک دلکش تصویرشیئرکی جس میں وہ اوررنبیربیٹی کو اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ سامنے دیوارپر بیٹی کے نام کا فٹبال ڈریس نمایاں ہے، شرٹ کی پُشت پر ’راحا‘ لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ نے بتایا کہ یہ نام راحا کی دادی نیتو کپور نے منتخب کیا ہے جس کے بہت سے خوب صورت معانی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ، “ سواہلی میں اسے خوشی, سنسکرت میں قبیلہ, عربی میں امن، بنگالی میں آرام، اطمینان، راحت کہتے ہیں ، اس کے علاوہ خوشیاں، آزادی اور نعمت بھی اس نام کے مطالب ہیں۔“

رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر اور عالیہ کے یہاں 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عالیہ کی اس پوسٹ پراداکارہ کی نند رادھیما کپور،۔کرینہ کپور، ارجن کپور،والدہ سونی رزدان، انوشکا شرما سمیت دیگرمعروف شخصیات نے اپنی محبت کااظہارکیا۔

شادی کے بعد عالیہ اوررنبیر فلم ’براہمسترا‘ میں ایک ساتھ نظرآئے۔ بالی ووڈ میں منتخب کردار ادا کرنے والی عالیہ بھٹ کی اگلی منزل ہالی ووڈ ہے،اداکارہ نیٹ فلکس کی اسپائی تھرلر’ ہارٹ آف اسٹون’ میں کام کررہی ہیں۔پراجیکٹ میں عالیہ کے علاوہ گال گوڈٹ اورجیمی ڈورنن شامل ہیں۔

سال 2023 میں عالیہ کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’جی لے ذرا‘ اور ’روکی اوررانی کی پریم کہانی‘ بھی بڑے پردے کی زینت بنیں گی۔

رواں سال عالیہ نے دنیا کی جانی مانی شخصیات میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا، انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نےعالیہ کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں چھٹے نمبرپر شامل کیا جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کوانسٹاگرام پر 7 کروڑ 3 لاکھ افرادفالوکرتے ہیں ، اداکارہ اپنا انسٹا اکاؤنٹ نہایت کامیابی کے ساتھ فلموں،برانڈزاورذاتی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں۔

Bollywood

Alia Bhatt

ranbir kapoor

Raha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div