Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی 20 رینکنگ : بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

ٹی 20 بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کماریادیو بدستور سرفہرست ہیں
شائع 23 نومبر 2022 02:45pm
کپتان بابر اعظم
کپتان بابر اعظم

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھین گئی جبکہ محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرزکی نئی ٹی20 اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔

ٹی 20 رینکنگ بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کماریادیو بدستور ٹاپ پوزیشن پرموجود ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

کیوی بلےباز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سےچوتھےنمبرپر چلے گئے ۔

انگلش ٹیم کو ٹی20 میں عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے۔

اس طرح بولرز کی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا کوئی بھی بولرٹاپ 10میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا افغان اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبربرقرارہے۔

ICC

mohammad rizwan

dubai

T20 World Cup

Baber Azam

t20 ranking

surya kumar yadav

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div