Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

برطانوی ہائی کمشنر عمران خان کی عیادت کیلئے زمان پارک پہنچ گئے

ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی لیز کے حوالے سے بریفنگ دی
شائع 22 نومبر 2022 06:29pm
کرسچن ٹرنر کی عمران سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
کرسچن ٹرنر کی عمران سے ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

لاہور: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

زمان پارک میں کرسچن ٹرنر نے عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے سابق وزیراعظم کی عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ کرسچن ٹرنر نے عمران خان پر کیے گئے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ملاقات میں کرسچن ٹرنر نے عمران خان کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور چیئرمین پی سی بی نے بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور کی لیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پنجاب حکومت کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

PCB

imran khan

lahore

British High Commissioner

Pakistan vs England

Zaman park House

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div