Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

انگلینڈ کی ٹیم اپنا باورچی ساتھ لے کر پاکستان آئے گی

ٹی 20 سیریزمیں معین علی کو لاہورکے کھانے پسند نہیں آئے تھے
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 04:50pm

یکم دسمبرسے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے آنے والی انگلیڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے باورچی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش ٹیم راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ٹیم کی جانب سے شیف کی خدمات لینے کا فیصلہ پاکستان میں اکتوبر- نومبرکے دوران کھیلی جانے والی 7 میچز پرمشتمل ٹی 20 سیریزکے بعد کیا گیا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق دورہ پاکستان کے دوران کھلاڑیوں اورمعاون عملے کی جانب سے خصوصا میچ کے دنوں میں پاکستانی کھانوں کے حوالے سے اچھا تاثر نہیں دیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسکواڈ کےہمراہ باورچی بھیجنے کا فیصلہ انگلش ٹیم کے گزشتہ دورہ پاکستان میں ٹی 20 سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا گیا۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم نے عمر یزان کی خدمات حاصل کی ہیں، جنہوں نے 2018 کے فیفا ورلڈ کپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کے مردوں کی فٹ بال ٹیم کے لیے خدمات سرانجام دی تھیں۔

یاد رہے کہ ٹی20 سیریز کے دوران جوس بٹلرکی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے معین علی نے بھی لاہورکے کھانوں سے مایوسی کااظہارکیا تھا۔

لیکن شہرقائد کے کھانوں کیلئے پسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے معین علی کایہ بھی کہنا تھا کہ ”کراچی واقعی بہت اچھا تھا۔“

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم یکم سے 5 دسمبر تک افتتاحی ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 دسمبرتک دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم جو کہ اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے جانا جاتا ہے،17 سے 21 دسمبر تک سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان

England

Test

Pak vs Eng test

Team Chef

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div