Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں آگ بھڑک اٹھی

آگ سی اے اے کے ایئرسائیڈ شعبہ کی غفلت کی وجہ سے لگی ہے
شائع 16 نومبر 2022 09:16am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں رن وے کے اطراف جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

زرائع ائیرپورٹ کے مطابق آگ رن وے نمبر 25 آر کی اپروچ سائیڈ جھاڑیوں میں طیاروں کی لینڈنگ والی سائیڈ پر لگی ہے۔

سی اے اے زرائع نے بتایا کہ بارش کے بعد سے رن وے کے اطراف اُگنے والی گھاس اور جھاڑیوں کو کاٹا نہیں گیا تھا جبکہ آگ سی اے اے کے ایئرسائیڈ شعبہ کی غفلت کی وجہ سے لگی ہے۔

سی اے اے کے 2 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف تھے۔

اس کے علاوہ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کے تحت رن وے کے اطراف گھاس اور جھاڑیاں غیر قانونی ہیں جس کی وجہ سے آگ لگتی ہے اور جہازوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔

CAA

پاکستان

karachi airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div