Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکا کا یوکرین کیلئے نئی فوجی امداد کا اعلان

پیکج میں فضائی،دفاعی ساز و سامان شامل ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
شائع 12 نومبر 2022 11:39am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکا نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی، دفاعی سازوسامان، ہاک ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل کے ساتھ ہی اسٹنگر میزائل بھی شامل ہے۔

روسی حملے کے بعد امریکا یوکرین کے لیے18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔

یورپی یونین نے بھی یوکرین کو باقاعدہ ادائیگیوں کے ساتھ 18ارب یورو پر مشتمل مالی امداد کا ایک اور منصوبہ پیش کیا ہے۔

United States

Ukraine

russia ukraine conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div