Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ٹوئٹر کو بہتر کییسے بنائیں، علی ظفر کی تجاویز ایلون مسک سمجھ آگئی

ٹوئٹر کے سربراہ اور پاکستانی گلوکار کے درمیان گفتگو
شائع 04 نومبر 2022 09:36pm

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں جو ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو بے حد پسند آئیں۔

ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے وائن ایپ کی بحالی کے حوالے سے رائے مانگی جس پر مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں تو یہ مضحکہ خیز ہے“۔

جس پر ایلون مسک نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم وائن ایپ کو ٹِک ٹاک سے بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں“؟ ایسے میں گلوکار علی ظفر بھی اپنی رائے پیش کرنے سے پیچھے نہ رہے اور ایلون مسک کو ٹوئٹر سمیت وائن ایپ کی بہتری کیلئے مختلف مشورے دے دیئے۔

علی ظفر نے ایلون مسک کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”تخلیق کاروں کو ’لائکس‘ اور ’فالوور‘ کی جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔ انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں، مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں، اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور اس سے کمائیں“۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ”ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں اور ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کرسکیں اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں“۔

علی ظفر کی پیش کی گئیں تجاویز کو سراہتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا کہ“ جاپان نصف سے زیادہ نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا“۔

Elon Musk

ali zafar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div