Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہور میں آلودگی نے شہریوں کا جینا محال کردیا

لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر ہے
شائع 03 نومبر 2022 10:42am

لاہورمیں آلودگی اور گردوغبار کے بادل چھائے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی اسموگ میں کمی نہ لاسکیں۔

لاہوردنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 288 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج دوسرے نمبر پر ہے۔

شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کبھی کم تو کبھی زیادہ ہوجاتا ہےاور کام کاج کیلئے گھروں سے باہر نکلنے والے اسموگ سے بے حد پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی اسموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

جس دوران تین انڈسٹریل یونٹس سیل، ایک یونٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور چھ یونٹ مالکان کو جرمانے عائد کئے ہیں۔

lahore

fog

Pollution

air quality index

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div