Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: آج کے میچ کیلئے فخر زمان کی جگہ کس نے لی؟

فخر زمان کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا
شائع 03 نومبر 2022 09:21am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان فٹ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو آج جنوبی افریقاکے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان کو پاکستان ٹیم نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، بیٹر کو ان فٹ عثمان قادر کی جگہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

فخر زمان بھارت اور زمبابوے کے خلاف تو میچ نہیں کھیلے تھے البتہ انہیں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا جہاں وہ دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے۔

ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا تھا جس میں کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی ملتی ہے۔

فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے جو آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ ٹریول کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف آج اہم میچ میں فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

Fakhar Zaman

ICC

Pakistan Cricket Team

South Africa

sydney

Australia

T20 World Cup

Mohammad Haris

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div