Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

جوڈیشل کمیشن کی عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

سٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے
شائع 01 نومبر 2022 06:38pm
جسٹس عامر فاروق۔ فوٹو — فائل
جسٹس عامر فاروق۔ فوٹو — فائل

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عامر فاروق کو نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لئے ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج عامر فاروق کے نام پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے غور کے بعد جسٹس عامر فاروق کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

خیال رہے کہ جسٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔

IHC

Supreme Court

اسلام آباد

judicial commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div