Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو: شیری رحمان

عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے
شائع 01 نومبر 2022 04:05pm

وفاقی وزیر شيرى رحمان نے عمران خان کے مارشل لا لگانے کے بیان کى مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹويٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعویٰ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگا دو، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے، ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگاؤ، ان کی ”26 سال کی جدوجہد“ صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے۔

PPP

Federal Minister

Sherry Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div