Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

خرم نواز کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی
شائع 01 نومبر 2022 02:04pm
سپریم کورٹ آف پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کے گھروں پر چھاپہ اور حراساں کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیاکہ 25مئی کو سپریم کورٹ نے گھروں پر چھاپے مارنے سے روکا تھا، سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو حراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم پولیس اورایف سی نے گھر پر چھاپا مارا اور فیملی کو حراساں کیا۔

درخواست میں خرم نواز نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ یا کوئی الزام نہیں، اس کے باوجود کنٹینر لگا کر آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایچ نائن اور جی نائن کے علاقہ میں پرامن احتجاج کرنا چاہتی ہے مگر سیکرٹری داخلہ عدالتی احکامات کو ملحوظ خاطر نہیں لا رہے۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Khurram Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div