Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کیلئے سرما میں گیس فراہمی کی تفصیلات بتادیں

سردیاں ایک چیلنج ہیں، کمرشل کنزیومر تعاون کریں، سنیئر جی ایم سوئی ناردرن
شائع 01 نومبر 2022 11:28am

سینیئرجنرل منیجرسوئی ناردرن گیس سید جواد نسیم نے موسم سرما میں گھریلوصارفین کو صرف 3 اوقات میں گیس فراہم کیے جانے کی خبرسُنا دی۔

لاہور چیمبرمیں تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیاں ایک چیلنج ہیں، کمرشل کنزیومرتعاون کرتے ہوئے ایل این جی پرمنتقل ہوجائیں تاکہ گھریلو صارفین کو سسٹم گیس مہیا کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سرما میں گھریلو صارفین کو صرف 3 اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی تا کہ وہ کھانا پکا سکیں، اس وقت سسٹم میں گیس کم ہوچکی ہے اور انحصار درآمدی آرایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔ ایس این جی پی ایل کمرشل صارفین سے آرایل این جی معاہدے کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایل این جی پرمنقتلی سےایس ایم ایز، کاٹیج انڈسٹریز اور انڈسٹری کی لاگت بڑھ جائے گی مگر مجبوری ہے۔ کمرشل صارفین کے لیے آر ایل این جی اور ایل پی جی کے 2 آپشن موجود ہیں، جہاں گیس موجود نہیں وہاں ایل پی جی کی نو پرافٹ نولاس کی بنیاد پرسپلائی کریں گے، پچھلے 5سال سے کہہ رہے ہیں کہ سسٹم گیس دینے کی پوزیشن میں نہیں، مشکل وقت ہے، سب کو تعاون کرنا ہوگا۔

مشکل وقت میں تاجربرادری سے تعاون کی درخواست کرنے والے سینیئرجنرل منیجرسوئی ناردرن گیس نے مزید کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں 3 ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو اختتام پرہیں وہاں گیس پریشر کم ہوسکتا ہے۔

سید جواد نسیم نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پروڈکشن، قیمت اور گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں فرق کے مسئلے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، پنجاب میں گیس کی پروڈکشن نہیں مگر کھپت سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں فرق ہے۔ خیبرپختونخوا میں استعمال کے بعد 500ایم ایم سی ایف ٹی کے لگ بھگ گیس پنجاب کو ملتی ہے جبکہ سردیوں میں ضرورت ایک ہزار ایم ایم سی ایف ٹی سے بھی تجاوز کرجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا گیس کی قلت اور زیادہ قیمتوں کا بحران عالمی سطح پر ہے اور اس کے خلاف یورپ میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں، ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد گیس کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔ گھریلو صارفین ہماری ترجیح ہیں، پچھلے چار پانچ سال سے تمام تمام کمرشل کنکشنز ایل این جی پر دیے جارہے ہیں، نئی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو بھی یہی کنکشن مل رہے ہیں اور یہ سب گیس کی قلت کی وجہ سے ہے۔

gas load shedding

Gas

Sui Northern

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div