Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان کے شہریوں کو حقیقی آزادی چاہیے: علی امین گنڈاپور

ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے
شائع 30 اکتوبر 2022 04:28pm
علی امین گنڈاپور (فوٹو:فائل)
علی امین گنڈاپور (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے شہریوں کو حقیقی آزادی چاہیے، چند خاندان بار بار ہمارے اوپر مسلط ہو رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا، ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ دے دیا، حکمرانوں نے ملکی معیثیت کا بیڑاغرق کردیا،عمران خان دوتہاٸی اکثریت سے کامیاب ہوکر آٸیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لنک فیک ہے اس کا فرانزک کی جاٸے، ہم عمران خان کےاحکامات کے مطابق چلیں گے، عمران خان اداروں کو خودمختیار کرنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں، بغیر وارنٹ گرفتاری غیر آٸینی عمل ہے، سازشی عناصر کو ہم مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، میرے اوپر 26 ایف آٸی آرز کاٹی ہوٸی ہیں، ہم عمران خان کی ہربات پر لبیک کریں گے۔

pti

پاکستان

Dera Ismail Khan

Ali Amin Gandapur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div