Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

روسی افواج یوکرین کے بڑے شہر کے قریب پہنچ گئیں

روسی بمباری سے 40 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے
شائع 29 اکتوبر 2022 09:12am
روسی فوجی بکتر بند گاڑی پریوکرین کی طرف بڑھ رہے ہیں، تصویر/فائل: الجزیرہ
روسی فوجی بکتر بند گاڑی پریوکرین کی طرف بڑھ رہے ہیں، تصویر/فائل: الجزیرہ

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ روسی افواج یوکرین کے بڑے شہر باخموت کے قریب پہنچ گئیں ہیں۔

روسی افواج کے پہنچتے ہی کئی علاقے میں شدید لڑائی لڑی جا رہی ہے جبکہ کئی یوکرینی شہروں میں بلیک آؤٹ ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ باخموت پر بڑے حملے کا خدشہ ہے اور روسی بمباری سے 40 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی فوج کی شخترسک میں روس کے زیر کنٹرول ریلوے اسٹیشن اور آئل ڈپو پر بمباری سے ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

آگ سے چار آئل ٹینک اور تین ڈپو جل کر تباہ ہوگئےجبکہ آتشزدگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

russia

Ukraine

russia ukraine conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div