Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مغرب کی حاکمیت کمزورہوگئی، روسی صدر

چین سے تعلقات خراب کرنے میں امریکاغلطی پرہے، پیوٹن
شائع 28 اکتوبر 2022 09:16am
تصویر: نیویارک ٹائمز
تصویر: نیویارک ٹائمز

روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے کہا کہ مغرب کی حاکمیت کمزور ہوگئی ہے کیونکہ مغرب عالمی تسلط اوروسائل پر اپنا قبضہ چاہتا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تعلقات وسیع کریں گے اور سعودی ولی عہد متوازن تیل منڈیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کی برکس تنظیم میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا۔

ماسکو میں تقریب سے خطاب میں کہا چین سے تعلقات خراب کرنے میں امریکا غلطی پر ہے، روس کو یوکرین میں ڈرٹی بم استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک استحکام کے لیے امریکا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

russia

Saudia Arabia

china

Vladimir Putin

United States

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div