Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان کا اسٹیبشلمنٹ سے اختلاف کس بات پر ہوا، پریس کانفرنس میں بات کھل گئی

جنرل ندیم انجم نے کم لفظوں میں بہت ساری باتیں کہہ دیں، عاصمہ شیرازی
شائع 27 اکتوبر 2022 03:48pm

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی اقتدارسے رخصتی کا ایک سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات ہوگئے تھے تاہم ان اختلافات کے حتمی محرکات کا تعین اب تک نہیں ہوسکا تھا۔

جمعرات کو آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اور پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان اختلافات کے بارے میں ایک اہم انکشاف سامنے آیا۔

پاکستان کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جنرل ندیم انجم نے کہا کہ جب وہ آئی ایس آئی سربراہ بنے تو ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ کیا ہے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے۔

جنرل ندیم انجم کے مطابق سوال پوچھنے والے نے ان سے اتفاق نہیں کیا اور ان کے خیال میں حزب اختلاف پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تھی۔

آج نیوز کی تجزیہ نگار اور میزبان عاصمہ شیرازی کے مطابق جنرل ندیم انجم نے بہت کم لفظوں میں بہت ساری باتیں بتا دی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران یہ سوال بھی کیا گیا کہ عمران خان کو لانے میں ادارے کا بھی کردار تھا۔ جواب میں جنرل ندیم انجم نے مسکراتے ہوئے کہا،“ اس پر سیر حاصل بحث پھر کبھی ہو سکتی ہے۔“

DG ISPR

imran khan

DG ISI

Asma Shirazi

arshad sharif death

arshad sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div