Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لانگ مارچ: پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب

اجلاس میں لانگ مارچ کے طریقہ کار کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
شائع 26 اکتوبر 2022 05:41pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کی جانب سے آج شام اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں سندھ سے لانگ مارچ میں شرکت کے طریقہ کار کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے مارچ میں کافلے کے بجائے مختلف شہروں میں احتجاج کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے مارچ کی ذمہ داری رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کو سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ سمیت دوسری قیادت پہلے ہی پنجاب پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری ہے اور ہم نے عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ ہم سب لاہور پہنچیں گے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت یا وفاقی حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے پہلے بلاول ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، ہمارے ان سے کئی زیادہ پرامن احتجاج ہونگے۔

Sindh Assembly

PTI Sindh

politics Oct 26

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div