Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری ہے: خرم شیر زمان

رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
شائع 26 اکتوبر 2022 04:46pm
پی ٹی آئی رہنما آج نیوز سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
پی ٹی آئی رہنما آج نیوز سے گفتگو کر رہے ہیں- اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری ہے اور ہم نے عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ ہم سب لاہور پہنچیں گے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت یا وفاقی حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے پہلے بلاول ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، ہمارے ان سے کئی زیادہ پرامن احتجاج ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس جگہ پر احتجاج کی اجازت ملی ہے چیف جسٹس کی جانب سے، اسی جگہ پر ہم جا کر سب جمع ہونگے، اور جو نہیں جا سکتے وہ جمعے کے روز اپنے شہروں میں ہی سڑکوں پر نکلیں گے۔

PTI Sindh

khurram sher zaman

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div