Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

’ارشد شریف قتل کے بعد لانگ مارچ کا تُک نہیں بنتا، اس سے افرا تفری ہوگی‘

ارشد شریف کو خطرے کی صورت میں یہاں سے بھگایا گیا تھا، احمد اویس
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 10:34pm
Arshad Sharif kay qatal ka faida kaun utha raha hai - DG ISPR | Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے کے قتل کے بعد لانگ مارچ کا کائی تُک نہیں بنتا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم چن نے کہا کہ ملک بڑے مشکل حالات میں ہے، عمران خان لانگ مارچ کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، اس سے ملک میں افرا تفری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد کی فیملی نہیں بلکہ سیاسی لوگ اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر جو ہورہا ہے اب اس معاملے کی تحقیق کرنا بہت ضروری ہے، اداروں پر الزام لگے تو پوری قوم ملوث ہوجاتی ہے، لہٰذا اس قتل کی تحقیق کسی بین الاقوامی ایجنسی سے کرالیں۔

اس موقع پر رہنما مسلم لیگ (ن) ملک احمد کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت سے مطالبہ کروں گا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں کوئی کمی نہ ہو کیونکہ اس سے تعین کیا سکے گا کہ فیکٹ فائنڈنگ میں ہم کتنے سنجیدہ ہیں۔

ملک احمد نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے کون بینفیشری ہے یہ قابل تحقیق معاملہ ہے، تحقیقات تعین کرے گی کہ فیکٹ فائنڈنگ میں ہم کتنے سنجیدہ ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احمد اویس نے کہا کہ حق کے لئے بلند ہونے والی آواز کو خاموش کیا، ارشد شریف کو خطرے کی صورت میں یہاں سے بھگایا گیا تھا۔

احمد اویس نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے بھی نکلنا پڑا، وزیراعظم اسکاٹ لینڈ یارڈ کو انگیج کریں جب کہ تحقیقات کے اخراجات بھی حکومت پاکستان ہی برداشت کرے۔

اسلام آباد

imran khan

faisla aap ka

pti long march

arshad sharif death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div