Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بلوچستان: 5 بیٹیوں کی بیماری سہنے والا مجبورباپ مدد کا منتظر

حکومت کی جانب سے تاحال کہیں شنوائی نہیں ہوئی
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022 09:03pm
اسکرین گریب آج نیوز
اسکرین گریب آج نیوز

بلوچستان کےعلاقے سوئی سے تعلق رکھنے والے محمد شریف کی 5 بیٹیوں کا قد پیدائشی طور پر بیماری کے سبب بڑھنا رک گیا ہے۔

زندگی کی تلخ حقیقتوں اورمسائل کا سامنا کرنے والے غریب باپ کیلئے بیٹیوں کی یہ کمی بہت بڑا روگ ہے۔

محمد شریف کی بیٹیوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں مگر قد و قامت پانچ سال کے بچوں جتنا ہے۔

اسکرین گریب آج نیوز
اسکرین گریب آج نیوز

بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ایک مزدور ہیں اور بچیوں کا اپنی حیثیت کے مطابق کافی علاج معالجہ کروایا ہے۔ حکومت کی جانب سے مدد کے منتظرہیں لیکن تاحال کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔

مجبور بچیاں اوران کے والد کسی مسیحا کے انتظار میں آس لگائے بیٹھے ہیں کہ ان کا علاج کروایا جائے ہو یا حکومت کی جانب سے بچیوں کو ہنر سیکھایا جائے تاکہ وہ کسی کے سہارے کی محتاجی کے بغیرنارمل زندگی گزارسکیں۔

بلوچستان

Sui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div