Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی احتجاج، آئی جی اسلام آباد کا پولیس ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان

' اچھی کارکردگی پر دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔'
شائع 22 اکتوبر 2022 07:31pm
اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے عمران خان کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر پیدا ہونے والی صورتِ حال کو اچھے طریقے سے نمٹانے پر پولیس ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے مسلح گارڈ نے ریڈزون میں فائرنگ کردی تھی، جس پرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح گارڈز کو گرفتار کیا تھا۔

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی پر دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے مسلح گارڈ کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔

پولیس نے صالح محمد اور ان کے گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی حراست میں لی گئی تصویر آج جاری کی گئی ہے۔

IG Islamabad

islamabad police

PTI protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div