Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مایوس کن آغاز، کیویز چھاگئے

سُپر12 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 03:30pm

ٹی 20ورلڈ کپ کے سُپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں کیویز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی ہرادیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں دفاعی چیمپئنآسٹریلیانے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب میں آسٹریلوی اننگز آغاز سے ہی مشکل میں نظر آئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور ٹم ساؤدھی نے 3،3 وکٹیں لیں۔

کیویز نے20 اوورزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر200 رننزاسکورکیے تھے جن میں اوپنرڈیون کونوے کے 58 گیندوں پر شاندار 92 رنزنمایاں ہیں۔ فِن ایلن نے 42، کین ولیمسن نے 23 ، گلین فلپس 12 اورجیمز نیشم 26 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 2 اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے میچ میں انگلینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

سُپر12 مرحلے کے پہلے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ (کپتان )ڈیوڈوارنر، گلین میک ویل، ٹم ڈیوڈ، مچل مارشن، مارکس اسٹونس،مچل سٹارک، میتھیو ویڈ، ایڈم زمپا، پیٹ کمنزاورہیزوڈ شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپ مرحلے کے پہلے گروپ میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا اور آٓئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سُپر12 مرحلے کیلئے گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، زمبابوے، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈزکی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مرحلے کا سب سے بڑا ٹاکرا کل میلبورن میں ہونے جارہا جس کے لیے شائقین کا جوش وخروش عروج پرہے، تاہم اس میچ میں بارش کی پیشگوئی سے کھیل متاثرہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

cricket

New Zealand

Australia

T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div