Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2022 07:00pm
تصویر: خطیب احمد
تصویر: خطیب احمد

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 220 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 225 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 220 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Dollar

USD VS PKR

Rupee Rates

US Dollars

Pakistan's Economy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div