Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا

ماسکو نے ان علاقوں پر گزشتہ ماہ اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
شائع 19 اکتوبر 2022 05:40pm
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز
تصویر بزریعہ گیٹی امیجز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز یوکرین کے چار علاقوں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

ماسکو نے ان علاقوں پر گزشتہ ماہ اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق اپنی سلامتی کونسل کے ارکان کو ٹیلی ویژن پر دیئے گئے ریمارکس میں پیوٹن نے حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی سربراہی میں ایک خصوصی رابطہ کاری کونسل قائم کریں جو روس کے علاقوں کے ساتھ مل کر یوکرین میں ماسکو کی جنگی کوششوں کو فروغ دے سکے۔

جنگ کے تقریباً آٹھ ماہ بعد ستمبر کے آغاز سے یوکرینی افواج کے ہاتھوں بڑی شکستوں کے سلسلے کا مقابلہ کرنے کے لیے پیوٹن کی جانب سے تازہ ترین اقادامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔

پیوٹن نے کہا کہ وہ جن اقدامات کا حکم دے رہے ہیں ان سے معیشت، صنعت اور پیداوار کے استحکام میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس اور اپنے عوام کے قابل اعتماد مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بہت پیچیدہ اور بڑے پیمانے پر مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

russia

Vladimir Putin

Ukraine

Martial Law

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div