Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

’عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونگے‘

آئی ایم ایف پروگرام رکوانے میں بھارت اورعمران خان ایک پیج پر تھے، احسن اقبال
شائع 19 اکتوبر 2022 04:29pm
تصویر بزریعہ ایسوسی ایٹڈ پریس
تصویر بزریعہ ایسوسی ایٹڈ پریس

وفاقی وزیر احسن اقبال نے واضح کردیا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونگے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چارسال تک سى پيک کو رول بيک کیا اور پی ٹی آئی وزرا نے منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے میں بھارت اورعمران خان ایک پیج پر تھے، اور اب عمران خان پھر لانگ مارچ پر اُتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سیاسی نہیں انتظامی معاملہ ہے، خان صاحب بھارت اور کالعدم ٹى ٹى پى سے بات کرسکتے ہیں مگر حکومت سے نہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جلسوں کیلئے جگہ مختص ہے تاہم اگرلشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئے گا، حکومت ریڈ زون کا دفاع کرے گی۔

CPEC

Ahsan Iqbal

imran khan

press conference

politics Oct 19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div