Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، شیخ رشید

حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے
شائع 19 اکتوبر 2022 11:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے، ہمیں اسمبلی اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پر ڈیل ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 روز میں فائنل راؤنڈ ہوگا اور اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ، ایک کا ہونا ضروری ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے ساتھ نہیں، نیب کی عدالتیں 4 اور کیس 3 رہ گئے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا، نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں، بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آگیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو توٹرن آؤٹ کم ہوتاہے،رانا ثناء اللہ حکومت کو لےڈوبے گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div