Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ: افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے
شائع 19 اکتوبر 2022 10:03am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آسی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہوگئے، افغان بیٹر دروش رسولی 3 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی، ان کا کیچ نسیم شاہ نے پکڑا۔

افغانستان کو پانچواں نقصان 81 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب ابراہیم زدران 35 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

82 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی اور عثمان غنی نے ساتویں وکٹ کے لئے 72رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد نبی 17 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 5چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا جبکہ عثمان غنی نے بھی 20 گیندوں پر 32 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

ایک موقع پر پاکستان اور افغانستان کا میچ کچھ دیر کے لئے بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔

قومی اسکواڈ

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ افغانستان ٹیم کی قیادت محمد نبی کررہے ہیں۔

میچ میں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

وارم اپ میچ میں فخر زمان کے علاوہ تمام کھلاڑی حصہ لیں گے، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی وارم اپ میچ میں بیٹنگ کریں گے۔

اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ بھی پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 6وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

afghanistan

cricket

پاکستان

ICC

T20 World Cup

Pakistan vs Afghanistan

warm up match

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div