Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں، امریکا

دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں
شائع 19 اکتوبر 2022 09:08am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

امریکی محکمہ خارخہ نے کہا ہے کہ تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے لیے خطرہ ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان سے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں،تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان سے ایکشن کی توقع رکھتے ہیں،انسداد دہشت گردی مشترکہ مفادات کا حصہ ہے،بہت کم ممالک ہیں جو پاکستان کی طرح دہشت گردی سے متاثرہوئے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اعتماد کا اظہار

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی سفیرکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میٹنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے،امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ایک دوسرےسےملتے رہتے ہیں، ایسی ملاقاتیں اسٹینڈرڈ پریکٹس ہیں۔

منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان نے پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ویدانت پٹیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم اور اس کی صلاحیت پر امریکا کو مکمل اعتماد ہے

انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ سے پاکستان کو خوشحال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، مستحکم پاکستان امریکا کے اپنے مفاد میں ہے ،پاکستان سے اپنے دیرینہ تعلقات کو امریکا بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں میں اچھی پارٹنر شپ قائم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران پاکستان کو خطرناک ملک قراردیتے ہوئے کہاتھاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بےقاعدہ ہے۔

جس پر پاکستان نے امریکی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر مسعودخان نےامریکی محکمہ خارجہ کے قونصلرڈیرک شولے سے ملاقات کی۔

ڈیرک شولےنےبھی ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے پاکستان کےعزم اورصلاحیت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

پاکستان

America

US State Department

vedant patel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div