Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

حتمی الٹی میٹم، عمران خان نے آج 4 بجے پریس کانفرنس طلب کر لی

پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اجلاس بھی آج طلب
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 12:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینیئر قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنماوں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں شہبازحکومت کو نئے انتخابات کے لیے حتمی الٹی میٹم دیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ پر حتمی مشاورت کی جائے گی اورضمنی انتخابات کے نتائج کی ابتدائی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےآج 4 بجے پریس کانفرنس طلب کر لی، جس میں وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کریں گے۔

اسی بارے میں: عمران خان کوکونسی چھ نشستیں چھوڑنی ہیں اورکب

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمران خان اس پریس کانفرنس میں حکومت کو قبل از وقت انتخابات کے لیے حتمی الٹی میٹم دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے گذشتہ روز ضمنی انتخابات کے دوران بیک وقت قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے کامیابی حاصل کی۔ گوکہ کراچی کی نشست وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

pti

imran khan

press conference

Bye Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div