Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نا دینے کا کہا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نا دینے کا کہا ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے...
شائع 17 اکتوبر 2022 09:33am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے سبسڈیز نا دینے کا کہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16 ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے 32.4ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں، بجٹ ریفارمز میں 15سے 20فیصد تک کام رہ چکا ہے، توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہے گا۔

انہوں نےمزید کہاکہ امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا،فیٹف نے کوئی اعتراض کیا تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے امریکا کی جانب شکوک و شبہات کا اظہار ہوا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ اور مضبوط ہے۔

World Bank

Ishaq Dar

Finance minister

IMF

Washington

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div