Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہزاد اکبر نیب طلب

نیب نے 22 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی شہزاد اکبر کو بھیجوا دیا
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2022 12:27am
ابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر۔ فوٹو — فائل
ابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر۔ فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو طلب کر لیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو 21 اکتوبر کو طلب کر لیا، نیب نے 22 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی شہزاد اکبر کو بھیجوا دیا ہے۔

نیب کی جانب سے سوالنامے میں پوچھا گیا کہ شہزاد اکبر بتائیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں جاری شوگر مل انکوائری میں کیا کردار رہا؟ بطور معاون خصوصی برائے احتساب ان کی کیا ذمہ داریاں تھیں اور وہ کتنا عرصہ اس منصب پر فائز رہے۔

اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب لاہور نے سابق چئیرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو بھی اسی ماہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

نیب کے مطابق مزمل حسین کے خلاف واپڈا میں اختیارات کا ناجائز استعمال اور 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو پہلے بھی طلب کیا جاچکا ہے۔

pti

NAB

lahore

shahzad akbar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div