Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

رابی پیرزادہ کے پاس کونسی ”غیر مرئی“ طاقت ہے؟

رابی پیرزادہ کو اللہ نے کونسی طاقت عطا کی ہے؟ بڑا دعویٰ
شائع 15 اکتوبر 2022 04:32pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایک غیر مرئی طاقت ہے۔

گلوکاری کو خیرباد کہہ کر خود کو راہِ خدا پر گامزن کرنے والی رابی پیرزادہ ایک مصورہ، خطاط اور بیوٹیشن بن چکی ہیں۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی خونخوار درندے کو پرسکون کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں یہ طاقت اللہ کی جانب سے عطا کی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانور جیسے شیر، سانپ، اژدھے یا بھیڑیے کو باآسانی قابو کر سکتی ہیں۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے سے کہا تھا جب کبھی ان کے گھر سے کوئی سانپ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو انہیں بلالیا جائے، وہ اس جانور کو سب کے سامنے پرسکون کرکے اپنے ساتھ صوفے پر بٹھا کر دکھائیں گی۔

محکمہ والڈ لائف کی جانب سے ان کے خلاف کئے گئے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی جانور نہیں، ان کی پرانی تصاویر میں جو جانور تھے وہ کشمیر کے ایک دورے پر انہیں ایک جگہ ملے تھے، جن کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو دھمکایا تھا۔

یہ دھمکی آمیز تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہونے پر وائلڈ لائف والوں نے ان پر کیس کیا اور ان کے خلاف بغیر لائسنس جنگلی جانور رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ اب ختم ہو چکا ہے۔

singer

Viral Video

Rabi Pirzada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div