Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں منعقد ہوگی

آئیڈیا نمائش جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ہے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 12:08pm
صدر پاکستان عارف علوی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں، تصویر پی آئی ڈی
صدر پاکستان عارف علوی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں، تصویر پی آئی ڈی

عالمی وبا کورونا کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا لیکن رواں سال بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

نمائش 4 سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے جس کا انعقاد 15 سے 18 نومبر کو کراچی ایکسپوسنٹرمیں کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار(IDEAS) جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ہے جو ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔

آئیڈیاز کا آغازسال 2000 میں ہوا تھا، جو دفاعی شعبہ میں اشتراک کے عمل کو فروغ دینے کا اہم ایونٹ بن کر اُبھرا ہے۔

آئیڈیاز کے اب تک ہونے والے تمام ایڈیشنز حکومتی محکموں، مسلح افواج، سرکاری اور نجی دفاعی صنعت، تجارتی انجمنوں بالخصوص کراچی کے شہریوں کی بھرپور سپورٹ کی وجہ سے بھرپور کامیابی سے منعقد ہوئے۔

آئیڈیاز2018 میں 45 ممالک کے 524 نمائشی وفود نے شرکت کی تھی، اس کے ساتھ ساتھ 262 سے زائد اعلیٰ سطح کے وفود نے نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔

پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کے مراحل تیزی سے طے کر رہی ہے۔

بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEAS کا انعقاد دِفاعی صنعت میں نمایاں کامیابیوں کا ثبوت جبکہ غیرملکی وفود کی اس میں شرکت پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔

karachi

Pak army

pakistan military

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div