Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حق ذات نے پھر فضل فرمایا، وزیراعظم کا مقدمے سے بریت پر اظہارِ اطمینان

اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے
شائع 12 اکتوبر 2022 07:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈنگ کیس سے بری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا جس نے منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں، کم ہے، بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کردیا گیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

اسپیشل سینٹرل جج نے کیس میں بربریت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔

Shehbaz Sharif

money laundering

ٹویٹر

ٰٖFIA

politics Oct 12 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div