Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکی صدر نے سعودی عرب کو خبردار کردیا

سعودی عرب کو تیل کی پیداوارمیں کمی پر نتائج بھگتنا ہوں گے
شائع 12 اکتوبر 2022 10:06am
امریکی صدرجوبائیڈن، تصویر روئٹرز
امریکی صدرجوبائیڈن، تصویر روئٹرز

رواں برس جولائی میں ہی امریکی صدرجوبائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا لیکن اب دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے انٹرویو میں کہا کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے۔

صدربائیڈن کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا کہ سعودی کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔

اوپیک پلس تیل برآمد کرنے والے 23 ممالک کا ایک گروپ ہے، جو یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ عالمی منڈی میں کتنا خام تیل فروخت کیا جائے گا۔

Saudia Arabia

Joe Biden

OPEC

Oil prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div