Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محبوب نے زمین پرواپسی کیلئے خاتون سے لاکھوں بٹورلیے

جعلسازی خلائی راکٹ کی جاپان میں لینڈنگ کے نام پرکی گئی
شائع 12 اکتوبر 2022 09:45am

سوشل میڈیا پرجعلسازی اتنا مشکل کام نہی، محتاط رہنے کے باوجود فراڈیے کسی نہ کسی طریقے سے اپنا مقصد حاصل کرہی لیتے ہیں، جاپانی خاتون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جنہیں محبوب نے ”خلا“ سے لوٹ لیا۔

خود کو روسی خلاباز اور ناسا میں کام کرنے والا ظاہرکرنے والے جعلساز نے خاتون سے زمین پرواپسی کے لیے 4.4 ملین ین (65 ملین سے زائد پاکستانی روپے ) ہتھیا لیے۔ اس نے خاتون سے کہا کہ جاپان تک لینڈنگ کے لیے خلائی راکٹ کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

جلعساز سے 65 سالہ خاتون کی کی ملاقات جون میں انسٹاگرام پرہوئی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس نے اپنے پروفائل پر خلا کی تصاویر لگا رکھی تھیں تا کہ اس کے جھوٹ کومزید تقویت مل سکے۔

دونوں نے پیغامات کا تبادلہ شروع کرتے ہوئے اپنی گفتگو کو ایک جاپانی میسجنگ ایپلی کیشن لائن پر منتقل کر دیا۔ جلد ہی مذکورہ شخص نے خاتون کو اپنی محبت کا بتاتے ہوئےشادی کی پیشکش کی اورکہا کہ وہ اس کے ساتھ جاپان میں نئی ​​زندگی شروع کرنا چاہتا ہے۔

خاتون نے یہ رقم مختلف اقساط میں 19اگست سے 5 ستمبرکے درمیان آن لائن بھجوائی۔

مزید رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد ہی خاتون کو شک ہوا اوراس نے معاملے سے پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی شکایت درج کروائی، کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Japan

weird

Fake Astronaut

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div